گرمی کی شدت: عازمین حج کے لیے متعلقہ وزیر کی خاص ہدایت

منگل 3 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج اور عمرہ کے وزیر توفیق الربیعہ نے عرفات کے دن متوقع بلند درجہ حرارت کا حوالہ دیتے ہوئے عازمین کو گرمی کی تھکن سے بچنے کے لیے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے مخصوص کیمپوں میں رہنے کی تاکید کردی۔

یہ بھی پڑھیں: حج میڈیا فورم: مناسکِ حج کی پیشہ ورانہ کوریج کا نیا باب

سعودی گزٹ کے مطابق توفیق الربیعہ نے خبردار کیا کہ گروپوں کا بلاوجہ پیدل چلنا ہجوم کے بہاؤ اور حاجیوں کی حفاظت کے لیے خطرہ ہے۔

وزیر نے یہ بات 49 ویں عظیم الشان حج سمپوزیم کے موقع پر مختلف ممالک کے حج مشنز کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کہی جو اتوار کو جدہ میں اختتام پذیر ہوا۔

الربیعہ نے حج امور کے دفاتر کو مقدس مقامات کے اندر عازمین کی نقل و حرکت کے حوالے سے ضوابط کی سختی سے پیروی کرنے کی ہدایت کی اور حجاج کی حفاظت اور بہترین عبادات کی انجام دہی پر زور دیا۔

وزیر نے عرفات سے مزدلفہ تک پیدل چلنے کے بجائے مخصوص نقل و حمل کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیے: مقامات مقدسہ پر حج کے دوران میٹرو ٹرین کےذریعے 20 لاکھ زائرین کی آمد و رفت متوقع

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہجوم کی نقل و حرکت کو منظم کرنے اور حفاظت کی ضمانت کے لیے ڈسپیچ اور ٹرانسپورٹ کے منصوبے ضروری ہیں جس کی پابندی کو ایک اجتماعی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

الربیعہ نے نسخ کارڈ کے اہم کردار پر زور دیا جو گرینڈ مسجد، مقدس مقامات یا عوامی نقل و حمل تک رسائی کے لیے لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارڈ اب رسومات کو انجام دینے اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ایک اہم ریگولیٹری ٹول ہے۔

مزید پڑھیں: کیا حج کے دوران ڈرون کے ذریعے دواؤں کی ترسیل ممکن ہے؟

وزیر نے کہا کہ اس سال حج پرمٹ کی تصدیق کے عمل میں نمایاں تیزی دیکھنے کو ملے گی تاکہ عازمین کی حفاظت اور حج کے مکمل تجربے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ اس موقعے کے تقدس اور شان کے مطابق ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp