آئی پی ایل کی جیت کا جشن، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بدھ 4 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے دروازے پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم، کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گئی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کے حامی جشن منا رہے تھے اور اس دوران ہزاروں افراد جمع تھے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔

حکام نے ابھی تک مرنے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم میتوں اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھگدڑ اس وقت مچی جب سینکڑوں شائقین نے رکاوٹیں توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے شائقین کرکٹ پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سڑکوں پر ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے ایمبولینسز کو اسپتال پہنچنے میں بھی وقت لگا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کو بڑا دھچکا، سیکیورٹی صورتحال کے سبب آئی پی ایل معطل

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے فائنل میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بینگلورو نے کامیابی حاصل کی ہے، جس کا فائنل گزشتہ رات ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ