بھارت کو بڑا دھچکا، سیکیورٹی صورتحال کے سبب آئی پی ایل معطل

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب آئی پی ایل نے جمعرات کے روز دھرم شالہ میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان جاری میچ کو پہلی اننگز کے دوران ہی منسوخ کردیا۔ دھرم شالہ اور قریبی علاقوں کے ہوائی اڈے بند ہونے کے باعث، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کو جمعے کی صبح ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے دہلی منتقل کیا گیا، جس کا انتظام آئی پی ایل انتظامیہ نے کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے حملے کا خوف، دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا میچ 10 اوورز بعد ہی ختم

آئی پی ایل 2025 اب تک 58 میچز مکمل کرچکا ہے، جن میں دھرم شالہ کا منسوخ شدہ میچ بھی شامل ہے۔ گروپ مرحلے کے 12 میچ باقی تھے، جنہیں لکھنؤ (2)، حیدرآباد، احمد آباد (3)، دہلی، چنئی، بنگلورو (2)، ممبئی اور جے پور میں منعقد ہونا تھا، جب کہ پلے آف مرحلے کے میچز حیدرآباد اور کولکتہ میں شیڈول تھے۔

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے سبب آئی پی ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑی خوفزدہ اور پریشان تھے۔ بھارتی کھلاڑی نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی سے متعلق غیر ملکی کھلاڑیوں میں شدید خوف پایا جارہا تھا جبکہ آسٹریلوی میڈیا پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ لیگ میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی بھارت میں موجودگی پر تحفظات رکھتے ہیں اور وہ ملک واپسی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم