ڈی آئی خان میں اغوا کی سنگین واردات، 11 میں سے 6 ملازمین بازیاب، سرچ آپریشن جاری

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دوماندہ پل کے قریب اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب نامعلوم مسلح افراد نے ایک نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کر لیا۔ یہ ملازمین 3 گاڑیوں میں اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:تربت: اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی اغوا، سرچ آپریشن جاری

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، جبکہ دیگر 5 کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

واقعہ اس خطے میں پیش آیا جو ماضی میں بھی شدت پسند گروپوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، خاص طور پر قبائلی علاقوں سے متصل سرحدی پٹی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کی جغرافیائی ساخت، دشوار گزار پہاڑی سلسلہ اور قبائلی روابط اغوا جیسے واقعات کی پیچیدگی کو بڑھا دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری احتیاط اور حکمتِ عملی کے ساتھ کارروائی کر رہے ہیں۔

گھوٹکی میں بھی بڑی کامیابی، 25 روز بعد مغوی بھائی بازیاب

دوسری جانب سندھ کے ضلع گھوٹکی کے حساس علاقے رونتی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 مغوی بھائیوں کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق ان دونوں افراد کو تقریباً 25 روز قبل صوبہ سندھ اور پنجاب کی سرحد کے قریب واقع ایک مچھلی فارم سے اغوا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کو عہدوں سے کیوں ہٹایا گیا؟

رونتی، گھوٹکی اور اس کے نواحی علاقے حالیہ برسوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ گروہوں کی پناہ گاہ سمجھے جاتے رہے ہیں، جہاں ریاستی عمل داری کو چیلنج کیا جاتا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مربوط ردعمل کا نتیجہ ہے اور اغوا کاروں کے خلاف مزید کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی