ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کو عہدوں سے کیوں ہٹایا گیا؟

پیر 21 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی کے ایک دوسرے پر الزامات پر سندھ حکومت نے دونوں کو عہدے سے ہٹادیا اور معاملات کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ کا ایس ایس پی گھوٹکی پر ڈاکوؤں سے رابطے کے الزامات پر خط کے معاملے اور ایس ایس پی عبدالحفیظ بگٹی کے ڈی آئی جی سکھر پر الزامات سے متعلق میڈیا سے گفتگو پر سندھ حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر کوعہدے سے ہٹاکر محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ پولیس کی مبینہ غفلت، 1.5ملین روپے مالیت کے ہتھیار چوری، آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں انکشاف

دوسری جانب سندھ حکومت نے ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ بگٹی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کا چارج ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے سپرد کردیاگیا ہے جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی کا اضافی چارج ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ کو سونپاگیا ہے۔

آئی جی سندھ پولیس نے ڈی آئی جی سکھر رینج اور ایس ایس پی گھوٹکی کے درمیان تنازعے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے، جس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس ہوں گے،  کمیٹی میں ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ہتھیار ڈالنے والے کچے کے ڈاکوؤں کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدر آصف زرداری

تحقیقاتی کمیٹی ڈی آئی جی سکھر کے ایس ایس پی گھوٹکی کیخلاف خط کی تحقیقات کرے گی،کمیٹی ایس ایس پی کی جانب سے ڈی آئی جی پر الزامات اور سابق ایم پی اے شہریار شر پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس افسران کے طرز عمل حوالے سے بھی تحقیقیات کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی کو 7 دن میں اپنی رپورٹ آئی جی سندھ پولیس کے آفس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟