’اسٹاپ اسرائیل، فری غزہ‘، اسپین کی ویڈیو شیئر کرنے پر خواجہ آصف پر تنقید کیوں؟

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر اسپین ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں ٹریفک اشارے پر لکھا گیا ہے کہ اسٹاپ اسرائیل، فری غزہ۔ خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ اسپین ہے کاش ہم مسلمان ممالک کو بھی یہ توفیق ہو اس قسم کے مؤثر اقدام کریں اپنی رائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا موثر اظہار کریں۔ محشر میں کیا جواب دیں گے۔ آقا دوجہاں ﷺ کو ڈیڑھ ارب مسلمانوں نے غزہ کے مسلمانوں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا تھا۔

خواجہ آصف کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ احمد نواز نے لکھا کہ خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے آپ حکومت میں ہیں۔ فلسطینیوں کے لیے کھڑے ہونے کا فیصلہ آپ ہی نے کرنا ہے۔ آپ نے بھی یہی بے بسی دکھانی ہے تو پھر ہمارے وسائل پر قبضہ چھوڑیے اور ہماری نمائندگی سے دستبردار ہو جایے، پھر ہم دیکھ لیں گے اسرائیل کو۔

صارف نے مزید کہا کہ روز محشر صرف ہمارے فلسطینی بھائیوں کا نہیں، ہمارا ہاتھ بھی آپ کے گریبان پر ہو گا۔

ایک صارف نے لکھا کہ خواجہ صاحب آپ حکومت میں ہیں آپ تو ایسے پوسٹ کر رہے ہیں جیسے آپ کوئی بے اختیار سے ریڑھی بان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی سگنل ایسے کرا لیں آپ کو کس نے روکا ہے؟ اگر نہیں کرا سکتے اتنی ہمت نہیں ہے توایسی پوسٹ کر کے منافقت نہ کیا کریں۔

مرزا محمد بیگ نے فلسطین کے لیے بیان دینے پر خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ سوچا آپ کو بتا دوں شاید معلوم نا ہو کہ سینیٹر مشتاق، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کو فلسطین کے حوالے سے یکجہتی پر گرفتار کر کے آپ کی حکومت نے جیل بھیج دیا۔

اعزاز شمشاد لکھتے ہیں کہ آپ کی حکومت میں کسی کو اسرائیل کے حق میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ام ایمن لکھتی ہیں کہ ماشاءاللہ سے ہمارا وزیر دفاع ہی اتنا بے بس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سر آپ کو ویسے کون روک رہا ہے یہ سب کرنے سے؟

 واضح رہے کہ دنیا بھر میں اسرائیلی حملوں کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور کبھی اسرائیل سے منسلک مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اپنا حصہ ڈالا جاتا ہے۔ حکومتی سطحوں پر اسرائیل کے اقدامات کی مذمت بھی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی