کوہلی جانتے تھے کہ لوگ مررہے ہیں مگر پھر بھی تقریب جاری رہی، سابق بھارتی کھلاڑی نے مزید کیا کہا؟

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نہ ہی رائل چیلنجرز بنگلورو اور نہ ہی ویرات کوہلی اپنے خوابوں میں بھی سوچ سکتے تھے کہ ان کی آئی پی ایل کی فتح کا جشن بنگلورو کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک المیے میں بدل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کی جیت کا جشن، بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وراٹ کوہلی اور آر سی بی کے آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے اگلے روز احمد آباد سے بنگلورو پہنچی اور اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹنے کے لیے بے چین تھی لیکن پھر چند گھنٹوں کے اندر ان کا جشن ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گیا۔

چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچ گئی جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔

واقعے کی دلخراش ویڈیوز جس میں جانیں گئیں اور بہت سے زخمی ہوئے، آن لائن گردش کرتے رہتی رہیں۔ سانحہ کے پیمانے کو محسوس کرنے پر کوہلی سمیت آر سی بی نے فوری تعزیت کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے بھارت کے سابق فاسٹ بولر اتل وسان نے آر سی بی اور کوہلی سے سوال کیا کہ کیا وہ جانتے تھے کہ جب وہ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میں اپنی فتح کا جشن منا رہے تھے تو عین اسی وقت باہر کرکٹ فینز بھگدڑ کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے تھے۔

مزید پڑھیے: آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم، کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گئی

اتل وسان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوہلی یہ بات جانتے تھے تو انہیں فوری طور پر جشن چھوڑ کر لوگوں کی طرف جانا چاہیے تھا۔

دریں اثنا ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اتل وسان نے کہا کہ سیاستدان بے رحم ہوسکتے ہیں اور اسی طرح کارپوریٹ سیکٹر بھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی ہے کیونکہ انہیں بیلنس شیٹ اور ریونیو دکھتا ہے۔

دوسری جانب کچھ بھارتی میڈیا نے اتل وسان کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے وراٹ کوہلی کو وکٹری پریڈ جاری رکھوانے پر شدید تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ کوہلی کو سانحے کا معلوم ہونے کے باوجود تقریب نہیں روکی گئی۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کا کھلاڑی آئی پی ایل کی ٹیم میں شامل

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ اسٹیڈیم کے باہر لوگ مر رہے تھے اور اندر مبارکباد دی جارہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنچائز انتظامیہ اور سیاستدانوں کو المناک واقعہ کا علم تھا لیکن یہ کیسے ممکن ہے کوہلی کو نہیں پتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی