امریکی صدر کی درخواست پر چینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کا فون سن لیا

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی امریکی صدر کو دورہ چین کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں

چینی صدر شی جن پنگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کا خیرمقدم کریں گے، امریکا کو چین کے خلاف منفی اقدامات منسوخ کرنے چاہئیں۔ دونوں طرف سے سفارتی، معاشی، تجارتی، عسکری اور سیکیورٹی تبادلوں کو بڑھانا چاہیے۔

شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو غلط فہمیاں دور کر کے تعاون بڑھانا چاہیے، چین امریکا تعلقات میں خلل دور کرنا اہم ہے، تعلقات میں ہر قسم کی مداخلت اور تخریب کاری ختم کرنا ضروری ہے، دونوں ممالک کو اقتصادی، تجارتی میکینزم کا اچھا استعمال کرنا چاہیے، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تحفظات کا بھی احترام اور مساوی وریہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا چین سے کیوں الجھنا نہیں چاہتا؟

چینی صدر نے کہا کہ امریکا کو تائیوان کا مسئلہ احتیاط سے سنبھالنا چاہیے، چین اور امریکا کے لیے ڈائیلاگ اور تعاون درست انتخاب ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چینی صدر سے بات کی ہے۔ ’ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت دونوں ممالک کے لیے مثبت نتائج کی حامل رہی، نایاب معدینات کی پیچیدگی سے متعلق اب کوئی سوال نہیں ہونا چاہیے، دونوں ممالک کی ٹیمیں جلد ملاقات کریں گی۔‘

یہ بھی پڑھیں: چین امریکا تعلقات سنگین ہوگئے، چینی وزیر خارجہ نے خطرہ کی گھنٹی بجادی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین، امریکا مذاکراتی ٹیموں کی ملاقات سے متعلق جلد میڈیا کو بتاؤں گا،چینی صدر نے مجھے مدعو کیا ہے اور میں نے انہیں مدعو کیا ہے، دونوں ملک آگے بڑھنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل