وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر گوا پہنچے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ساتھ ہے۔
Salaam, from Goa India. #PakatSCO pic.twitter.com/ZwBqqASHS7
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 4, 2023
گوا پہنچنے پر بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی آج کی مصروفیات کا ذکر کیا ہے۔
بلاول بھٹو کے مطابق ان کی سب سے پہلی ملاقات روس کے وزیر خارجہ سے ہوگی۔ اس کے بعد وہ ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملیں گے۔ ان ملاقاتوں کے بعد بلاول بھٹو وزرائے خارجہ کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ آج ہی وہ مختلف چینلز کے ایک دو انٹرویو دیں گے۔