چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے ہلاکتیں: کوہلی کے خلاف پولیس میں شکایت درج

ہفتہ 7 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سماجی کارکن ایچ ایم وینکٹیش نے بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں مچنے والی بھگدڑ والے معاملے میں کرکٹر وراٹ کوہلی کے خلاف کبن پارک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم، کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق  حال ہی میں بنگلورو بھگدڑ کیس میں 11 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ 41 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے آر سی بی کے نکھل سوسالے (ہیڈ آف مارکیٹنگ اور ریونیو) اور سنیل میتھیو (نائب صدر، کاروباری امور)، کرن کمار (سینئر ایونٹ منیجر) اور ڈی این اے انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سمنتھ کو 14 دنوں لیے جیل  بھیج دیا ہے۔

بنگلورو پولیس کمشنر سیمنتھ کمار سنگھ نے تصدیق کی کہ بھگدڑ کے معاملے میں چند گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ گرفتاریاں کی گئی ہیں اور ہماری ٹیمیں اس کیس کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہیں اور بالآخر کیس کو سی آئی ڈی کے پاس جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے سی آئی ڈی کے پاس جانے سے پہلے ہماری ٹیم کو جو بھی قانونی کارروائیاں کرنی ہیں وہ کر رہی ہے۔

دریں اثنا بھگدڑ کے واقعے میں 2 متاثرین کی شکایت پر آر سی بی، ڈی این اے انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے خلاف مزید 2 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

اس سے پہلے سوسالے، جسے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا تھا، نے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست کی تھی۔ تاہم انہیں فوری ریلیف نہیں ملا اور کیس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

بھگدڑ بدھ کی شام کو اسٹیڈیم کے سامنے ہوئی جہاں آر سی بی ٹیم کی آئی پی ایل کی جیت کی تقریبات میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔

مزید پڑھیے: کوہلی جانتے تھے کہ لوگ مررہے ہیں مگر پھر بھی تقریب جاری رہی، سابق بھارتی کھلاڑی نے مزید کیا کہا؟

کرائم برانچ اور بنگلورو پولیس کی مشترکہ کارروائی میں آر سی بی اور ایونٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی کارروائی 5 جون کو آر سی بی، ڈی این اے انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور کے ایس سی اے کے خلاف درج ایف آئی آر کے بعد ہوئی۔

جمعرات کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاست کے ڈی جی پی اور آئی جی پی کو بھگدڑ کے لیے آر سی بی اور ڈی این اے ایونٹ مینیجرز اور کے ایس سی اے کے نمائندوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت دی تھی کیونکہ ان کی جانب سے مبینہ طور پر غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی