نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گلگت بلتستان کے ہونہار طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ سے گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیوں اور ریسرچ میں مدد ملے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
گورنر گلگت بلتستان کی جانب سے طلباء و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ دینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی۔