وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر

پیر 9 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حج کے بہترین انتظامات پر پاکستانی حجاج کی جانب سے سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کب شروع ہوگی؟

ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ ایک لاکھ 15 ہزار سے زیادہ پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ساتھ اپنی طرف سے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور اپنے پیارے بھائی، شاہی عظمت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ اس سال کی تنظیم کے لیے اپنی پرتپاک مبارکباد اور تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال حج کرنے والوں کے لیے اس روحانی تجربے کو مزید آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حجاج کی وطن واپسی کا آپریشن منگل سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیے: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین

فلائٹ آپریشن میں سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو 342 پروازوں کے ذریعے وطن لایا جائے گا جس میں پی آئی اے، پاکستان کی نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی