لاس اینجلس میں رپورٹنگ کے دوران آسٹریلوی صحافی ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی چینل9 سے وابستہ صحافی لورین توماسی لاس اینجلس میں رونما ہنگاموں کی رپورٹنگ کے دوران ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں، انہیں گولی لگنے کی ویڈیو چشم زدن میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی رپورٹر توماسی کیمرے کے سامنے لائیو رپورٹنگ کرتے ہوئے اچانک درد سے چھلانگ لگاتی ہیں، جب ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کیمرے کی طرف رخ کر کے فائر کرتا ہے اور گولی ان کی ٹانگ پر جا لگتی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری تھے،  مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ لوٹ مار کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

واقعے کی ویڈیو میں ایک پولیس اہلکار کو کیمرہ آپریٹر اور توماسی کی سمت نشانہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لورین توماسی نے بتایا کہ ان کی پنڈلی پر گولی لگنے سے تکلیف دہ چوٹ آئی اور متاثرہ حصہ شدید سوجن کا شکار ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس مظاہرے، نیشنل گارڈز کے بعد 700 میرینز بھی تعینات، بغاوت کا خطرہ ہے، ٹرمپ

اسی طرح ایک برطانوی فوٹوگرافر کو بھی غیر مہلک گولی لگنے کے باعث ٹانگ پر چوٹ آئی، جس کے بعد ان کی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔

گرینز پارٹی کی سینیٹر سارہ ہینسن یانگ نے آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آسٹریلوی صحافی کو لاس اینجلس میں مظاہروں کی رپورٹنگ کے دوران ربڑ کی گولی سے نشانہ بنانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس واقعے پر جواب دہ بنائیں۔

مزید پڑھیں:لاس اینجلس مظاہرے، نیشنل گارڈز کے بعد 700 میرینز بھی تعینات، بغاوت کا خطرہ ہے، ٹرمپ

زخمی صحافی لورین توماسی نے میلبورن کے ریڈیو اسٹیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واقعی بہت درد ہوا، یہ گولف بال جتنی بڑی گولیاں تھیں جو فائر کی گئیں۔ ’یہ کبھی کبھی اس پیشے کا حصہ ہوتا ہے، لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ لاس اینجلس میں صورتحال مکمل طور پر بے قابو ہو چکی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ