مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے لندن میں حسین نواز کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ’چار تین‘ کے فیصلے کو مانتے ہیں ’تین دو‘ کو نہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں حسین نواز کے دفتر سے روانگی کے موقع پر صحافیوں نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کل سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے؟
سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ کون سے بینچ نے مقرر کیا ہے؟ ہم تو ’چار تین‘ کا فیصلہ نہیں بلکہ ’تین دو‘ کا فیصلہ مانتے ہیں۔
جو لوگ دوسروں کی بیماری کا مذاق بناتے تھے انہیں آج اللہ سب دکھا رہا ہے ہم نے تو اللہ پہ چھوڑ دیا تھا.قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف pic.twitter.com/pD67eBQy9S
— PMLN (@pmln_org) May 4, 2023
نواز شریف سے سوال پوچھا گیا کہ دوسروں کا مذاق اڑانے والا آج خود وہیل چیئر پر ہے؟ جس پر سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ اللہ دکھا رہا ہے۔