عمران خان کی پالیسیوں سے ملک کو سفارتی محاذ پر نقصان ہوا: شرجیل میمن

جمعرات 4 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ڈیجیٹل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بطور وزیراعظم عمران خان نے نرنندر مودی کی کامیاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی کی کامیابی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں بھی مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کردیا جائے گا۔عمران خان ہم پر تنقید کرتے ہیں اور مثالیں بھی ہمارے ہی لیڈران کی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پالسیوں کی وجہ سے مغرب ویسٹ سے ملکی تعلقات خراب کیے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مقصد صرف ملک میں افرتفری پھیلانا ہے، 2018کے انتخابات میں عمران خان کو دھاندلی کے ساتھ لایا گیا لیکن بلوچستان اور سندھ کے غیور عوام کو شاباش ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کو حکومت قائم کرنے نہیں دی، آئندہ انتخابات میں سلیکٹڈ عمران خان کو پنجاب اور کے پی کے بھی مسترد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 12 سال سے سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں اور سیاست دانوں کے خلاف پروپیگنڈا پھیلایا جس کے لیے بیرونی قوتوں نے بھی فنڈنگ کی، پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف ہے اور اب ان کا مقابلہ ہر پاکستانی پر فرض ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کے سیاست میں آنے سے قبل سیاسی مخالفین آپس میں گلے ملتے تھے لیکن اب سیاست گالی بن گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے سچ کا دفاع کریں گے اور تہذیب میں رہتے ہوئے اپنا موقف بیان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp