شیراز بخاری، میرپور
ملک بھر میں وطن سے محبت کے کئی انداز دیکھنے کو ملتے ہیں، مگر میرپور آزاد کشمیر کے ایک کشمیری رکشہ ڈرائیور نے اپنے جذبے کو کچھ منفرد انداز میں ظاہر کیا ہے۔
پاکستان اور افواجِ پاکستان سے والہانہ عقیدت رکھنے والے اس شہری نے اپنے رکشے پر میزائل اور راکٹ کی ڈیزائننگ کر کے حب الوطنی کا انوکھا مظاہرہ کیا ہے، جو سڑکوں پر نہ صرف توجہ کا مرکز بن چکا ہے بلکہ اس کا جذبہ ہر دیکھنے والے کے دل کو چھو جاتا ہے۔ اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں