وزیراعظم شہباز شریف جمعرات سے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہبا ز شریف جمعرات سے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی معجزہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینیئر افسروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں سمیت یواے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات بھی کریں گے۔ اعلیٰ سطح کی ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ

دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے اور کثیر جہتی تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی

مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری

امریکا میں مصنوعی ذہانت کی نگرانی، ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری

میسی اور رونالڈو کے ممکنہ آخری عالمی امتحان سمیت ورلڈ کپ 2026 کا عظیم آغاز قریب

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ: قشم جزیرے پر امریکی حملے، ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف پر وار

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی