پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی معجزہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 11 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ 26-2025، ’اب پاکستان میں رہنا زیادہ مشکل اور باہر جانا مزید مہنگا ہوگیا‘

انہوں نے کہا کہ  بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں۔ اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے محنت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت کی بدولت ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی، معاشی استحکام اور ترقی کے سفر کی شروعات ایک معجزہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ٹیم کی محنت اور پاکستان کے مفادات کو اولین ترجیح دینے کی بدولت معاشی سطح پر یہ مثالی ٹرن اوور تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری