کیا اب بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی؟

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر، عام شہریوں کے تحفظ اور سہولت کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی، منظور علی کی جانب سے بینکوں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ پولیس کیجانب سے نجی سیکیورٹی گارڈز کوٹریننگ دینے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

ایس ایس پی ساؤتھ نے ہدایت کی ہے کہ بینکوں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز نہ صرف تجربہ کار ہوں بلکہ باقاعدہ تربیت یافتہ بھی ہوں۔ انہیں بلٹ پروف جیکٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز فراہم کیے جائیں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اس کے علاوہ گارڈز کے لیے موبائل بنکنگ یونٹس بھی تشکیل دیے جائیں تاکہ وہ ہنگامی حالات میں فوری کارروائی کر سکیں۔

sindh-police

ایڈوائزری میں بینکوں کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 8 میگا پکسل یا اس سے زائد ریزولیوشن کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں جو رات کے وقت بھی مؤثر ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہوں، اور کم از کم 30 دن کی ویڈیو کا بیک اپ محفوظ رکھ سکیں۔

اگر کوئی مشکوک شخص بغیر کسی کام کے بینک میں موجود ہو، تو اس کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس کو دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:’سندھ پولیس سے بچایا جائے ورنہ ہم کراچی چھوڑ دیں گے‘، چینی سرمایہ کار حفاظت کے لیے عدالت پہنچ گئے

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق، اے ٹی ایم مشینوں کے لاک خودکار (آٹو میٹک) ہونے چاہییں۔

گارڈز کی بھرتی صرف رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں سے کی جائے اور ان کی مکمل جانچ پڑتال بھی لازم ہو۔ ترجیحاً گارڈز کا تعلق سابقہ فوج یا پولیس سے ہونا چاہیے۔

بینک میں ایک مخصوص ملازم کو یہ ذمہ داری سونپی جائے کہ وہ سیکیورٹی گارڈز کی کارکردگی پر نظر رکھے۔ تمام داخلی و خارجی دروازوں کو جدید سیکیورٹی سسٹمز سے منسلک کیا جائے اور مرکزی الارم (سنٹرل الارم) ہر وقت فعال حالت میں ہونا چاہیے۔

ایڈوائزری کے اختتام پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف 5 لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلواتا ہے تو بینک انتظامیہ قریبی پولیس کو مطلع کرے تاکہ شہری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت