آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا ہے، انہیں لندن کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے دن روایتی گھنٹی بجانے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

یہ اعزاز انہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے کے چند روز بعد ملا، جس میں وہ شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بنی ہیں، لارڈز میں گھنٹی بجانے کی روایت ٹیسٹ میچ کے ہر دن کے آغاز پر کی جاتی ہے اور اسے ایک باوقار اور تاریخی روایت سمجھا جاتا ہے۔

ثنامیر نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے دوسرے دن یہ اعزازی رسم ادا کی، میدان میں موجود کرکٹرز، آفیشلز اور شائقین نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور بھرپور تالیاں بجاکر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہال آف فیم میں شامل ہونے کے بعد ثنا میر نے اپنی پہلی پوسٹ میں کیا کہا؟

ثنامیر نے تقریباً 15 سال پاکستان کی نمائندگی کی، 226 بین الاقوامی میچز کھیلے اور 100 سے زائد میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین کرکٹ کی پہچان بنیں۔

وہ دنیا کی صرف 14 ویں خاتون کرکٹر ہیں جنہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا، اور پاکستان کی 8ویں کرکٹر جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

وہ اب عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عبدالقادر، ظہیر عباس، وقار یونس اور حنیف محمد جیسے لیجنڈری کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ثنا میر کو ایوارڈ دینے پر جے شاہ کا اترا ہوا چہرہ تو دیکھیں‘

یہ لمحہ نہ صرف ثناہ میر بلکہ پوری پاکستانی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے، جس نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہماری خواتین بھی عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل