امریکا نے خود کو اسرائیلی حملوں سے الگ کر لیا، ایران کو تنبیہ جاری

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کی رات ایران کو سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں امریکی اڈوں یا مفادات کو نشانہ نہ بنایا جائے کیونکہ واشنگٹن ان حملوں میں ملوث نہیں۔

مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایران پر ہونے والے حملوں میں شریک نہیں ہیں، ہماری اولین ترجیح خطے میں موجود امریکی افواج کا تحفظ ہے۔’ایران کو امریکی مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے، پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی اہم شخصیات ہلاک

امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے ایران کی جوہری اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ان حملوں سے کچھ دیر قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ امن مذاکرات کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اتوار کو عمان میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے چھٹے مرحلے کی بات چیت طے تھی۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہمیں آگاہ کیا کہ یہ کارروائی اس کی خود دفاعی حکمت عملی کا حصہ تھی، انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر اور انتظامیہ نے امریکی افواج کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں اور خطے میں اپنے اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل