گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر، آج سے 16 جون کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 سے 16 جون کے دوران ملک کے بالائی، وسطی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 13 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، جو اگلے چند روز میں پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور شمالی بلوچستان کے متعدد علاقوں کو متاثر کرے گا۔

وفاق اور پنجاب

13 سے 16 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، میانوالی اور دیگر علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا

پشاور، چترال، سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، کرک، ڈی آئی خان اور آس پاس کے اضلاع میں شدید بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید

بلوچستان

ژوب، بارکھان، سبی، کوہلو اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر

شہری علاقوں میں بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کسانوں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ اداروں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں، محکمہ موسمیات

حکمہ موسمیات نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین معلومات کے لیے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟