عائشہ عمر نے اپنی نئی فلم ٹکسالی کی پہلی تصویر شیئر کر دی

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی نئی فلم ٹکسالی کی پہلی تصویرانسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

اداکارہ اور گلوکارہ عائشہ عمر نے ابو علیحہ کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ٹکسالی میں نبھائے جانے والے اپنے کردار کی پہلی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی۔

تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا میں اپنی فلم ٹکسالی کی پہلی جھلک ظاہر کر رہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

فلم ٹکسالی  میں عاشہ عمر کے علاوہ یاسر حسین، نیئر اعجاز، عفت عمر، عمر عالم، افتخار ٹھاکر، شہریار چیمہ ، بابر علی اورمہر بانو شامل ہیں۔

دوسری جانب فلم کے پروڈیوسروقاص رضوی نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے ساتھ سیلفی شیئرکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Waqas Hassan Rizvi (@waqas_rizvi)

پاکستانی فلم ٹکسالی ایک کرائم تھرلر فلم ہےجس میں پرانے لاہور کی روایات کو دکھایا گیا ہے۔اس فلم کے مصنف ابو علیحہ ہیں۔ تاہم ابھی تک فلم کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سسپنس سے بھرپور کرائم تھرلر فلم ٹکسالی کا نام لاہور کے معروف دروازہ ٹکسالی گیٹ پر رکھا گیا ہے۔ ٹکسالی گیٹ لاہور کے معروف 12دروازوں میں سے ایک ہے۔

تصویر:Tripadvisor

کہا جاتا ہے کہ ٹکسالی گیٹ کا نام یہاں پر موجود سکے بنانےکے لیے قائم کی گئی ٹکسال کی وجہ سے رکھا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!