ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، میدانی علاقوں میں شدید گرمی متوقع

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں واقع نیشنل ویڈر فورکاسٹنگ سینتر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کے ساتھ ساتھ گرد آلود ہوائیں، بارش اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

فراہم کردہ ایڈوائزری کے مطابق ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب سمیت بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی و جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

’خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند مقامات پر یہ موسمی حالات دیکھنے میں آ سکتے ہیں جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر، آج سے 16 جون کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے انتباہ کے مطابق 14 سے 16 جون کے دوران آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر جیسے بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے-

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے دیگر حصوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اتوار کے روز خیبرپختونخوا، ، گلگت بلتستان بالائی /جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی /جنوب مشرقی بلوچستان، پنجاب،اسلام آباد اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ،با لائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب کے ضلع گجرات میں 12 ملی میٹر، منگلا میں 6، سیالکوٹ ایئرپورٹ 4 اور سٹی 2، اسلام آباد سٹی 2 اور سید پور 1 اور مری میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، خیبر پختونخوا کے علاقے مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام  میں 6، دیر بالا میں 2، میر خانی، دروش میں 2، چترال میں 1، جبکہ کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں 2 اور گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا سب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بہاولنگر، تربت، لسبیلہ، سبی، موہنجو داڑو 49  ڈگری سینٹی گریڈ رہا، دادو، روہڑی، نورپورتھل، بھکر، سرگودھا، ساہیوال، بہاولنگر اور سکھر میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟