یوکرین کی فضائیہ نے اپنا ہی ڈرون مار گرایا

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کی فضائیہ نے اپنے ہی ڈرون کو مار گرایا۔ یوکرین کے صدارتی چیف آف اسٹاف ایندری یرمک نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ یہ دشمن کا ڈرون تھا جسے مار گرایا تھا۔

جمعرات کی شام یوکرین کے دارالحکومت کیف میں15سے 20منٹ تک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد فضائی الرٹ فعال کر دیا گیا۔

یوکرین کی فضائیہ نے صدر کے دفتر کے قریب ایک علاقے میں آسمان پر ڈرون دیکھا جسے مار گرانے کی کوشش کی گئی۔

یوکرین کے صدارتی چیف آف اسٹاف ایندری یرمک نے ابتدائی طور پر کہا کہ یہ دشمن کا ڈرون تھا جسے مار گرایا تھا لیکن یوکرین کی فضائیہ نے بعد میں اعتراف کیا کہ یہ یوکرین کا ڈرون تھا جسے ناپسندیدہ حالات سے بچنے کے لیے تباہ کر دیا گیا تھا۔

ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی فرد زخمی ہوا ہے۔

یوکرینی فضائیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ افسوس کی بات ہے لیکن یہ ٹیکنالوجی ہے۔ اس طرح کے معاملات ہوتے ہیں۔ شاید یہ کوئی تکنیکی خرابی ہے، وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ڈرون کو مار گرانے کی کوششوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔

سٹی ملٹری ایڈ منسٹریشن کے سربراہ سر ہی پوپکو نے بتایا کہ شہر کے مرکز کے مغرب میں واقع سولو مینسکی ضلع میں ایک عمارت میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جہاں ڈرون کو گرایا گیا تھا۔

جمعرات کو کریملن کے ترجمان نے ثبوت فراہم کیے بغیر کہا کہ مبینہ حملے کے پیچھے بلا شبہ امریکا ہے۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے اسے مضحکہ خیز دعویٰ قرار دیا ہے۔

یوکرین نے کہا ہے کہ اس کا کریملن پر مبینہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ ماسکو کی طرف سے جنگ بڑھانے کے لیے یہ واقعہ پیش کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp