حویلی کہوٹہ میں ن لیگ کا پاور شو: آئندہ حکومت ہم بنائیں گے، شاہ غلام قادر

اتوار 15 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ میں مسلم لیگ ن نے بھرپور سیاسی شو آف پاور کیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، ریاست سے سیٹیں جیت کر نواز شریف کو تحفہ میں پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر: آزادی اظہار رائے کو دبانے کے لیے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک ہوگئے

انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر میں آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے، حویلی کے عوام محسن عزیز کے ہاتھ مزید مضبوط کریں۔

شاہ غلام قادر نے کہاکہ ایل او سی پر کھڑا ہو کر کہتا ہوں بھارت کو ناکوں چنے چبانے کےلیے کشمیری پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری اس جارحیت کا نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کامیاب جلسہ کروانے پر حویلی کے عوام اور محسن عزیز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونے کا امکان

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے حکومت آزاد کشمیر سے صحت کارڈ بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟