’نیتن یاہو خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے پر تُلا ہوا ہے‘، ترک صدر کا ایران سے اظہار یکجہتی

اتوار 15 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ترک صدر نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کی ایران پر تازہ بمباری، فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا

ایرانی خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق صدر پزشکیان نے اس موقع پر کہاکہ اسلامی ممالک کو اپنی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ نہ انسانی حقوق کا احترام کرتا ہے، نہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری۔ عام شہریوں، سائنسدانوں، سرکاری اہلکاروں اور فوجی افسران کو نشانہ بنا کر اسرائیل نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

ایرانی صدر نے ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مشکل وقت میں ترکیہ کا ساتھ دینا ایرانی قوم کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی حملوں کو نہایت خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نیتن یاہو خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایران نے اسرائیل پر پھر بیلسٹک میزائل داغ دیے، تل ابیب میں دھماکوں کی گونج

انہوں نے ایران کے جوہری معاملے کے سفارتی حل کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ