سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو ایرانی حجاج کی واپسی کے تمام مراحل محفوظ اور منظم انداز میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت اور ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار
ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے ایرانی حج و زیارات تنظیم کے سربراہ ڈاکٹرعلی رضا بیات کو ایرانی حجاج کی واپسی کے تمام مراحل، بشمول مکہ اور مدینہ سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اور جدید عرعر بارڈر کراسنگ تک، محفوظ اور منظم انداز میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
The first flights carrying #Iranian #pilgrims have departed from Prince Mohammed bin Abdulaziz International Airport in #Madinah. They are headed to #Arar Airport as part of the preparations for their overland journey to #Iran via the Al-Jadidah Arar border crossing… pic.twitter.com/7Ha4vNhN0D
— AlEkhbariya News (@alekhbariyaEN) June 15, 2025
ڈاکٹر علی رضا بیات نے حجاج کرام کی دیکھ بھال پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور سعودی وزیر حج کی ذاتی دلچسپی اور سہولیات کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کو سراہا۔
ایرانی حجاج کی محفوظ واپسی کے اس اقدام کا آغاز خادم حرمین شریفین کی ہدایت اور ولی عہد کی سفارش پر کیا گیا تاکہ ایرانی حجاج کی ضروریات کا مکمل خیال رکھا جا سکے اور انہیں بحفاظت وطن واپس پہنچایا جائے۔
مزید پڑھیں:شاہ سلمان کی جانب سے ایرانی حجاج کو مہمان کا درجہ دینے اور ہرممکن سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت
ایرانی حجاج کا پہلا گروپ گزشتہ روز سعودی عرب سے روانہ ہوا، اس منصوبے پر وزارت حج و عمرہ کی نگرانی میں عمل درآمد کیا گیا، جبکہ ایک خصوصی آپریشن روم نے واپسی کے تمام مراحل کے دوران ان کی دیکھ بھال اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔














