بلوچستان: رکھنی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی

پیر 16 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع بارکھان کی تحصیل رکھنی کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او پولیس ابرار احمد نے بتایا کہ دھماکا شہر کے گنجان آباد بازار ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

ابرار احمد نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس پر حملہ، بلوچستان میں اب کیا ہونے والا ہے؟

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

ادھر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے رکنی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی پر دل گرفتہ ہیں۔

عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے دشمنوں کا عمل اور معصوم جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت سانحہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

صوبائی وزیر نے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا جلد قلع قمع کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟