پنجاب میں مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

پیر 16 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے 5300 ارب روپے سے زیادہ حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پینشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

’بجٹ اجلاس کی کارروائی اور سیاسی ماحول‘

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ تقریر کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی ایوان میں موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا 26-2025 کا ٹیکس فری بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10، پینشن میں 5 فیصد اضافہ تجویز

اجلاس کے دوران تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن اراکین نے بجٹ تقریر کے دوران شدید احتجاج کیا، نعرے بازی کی، اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کیا اور حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔

’سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف‘

اس سے قبل پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 5 فیصد اضافہ، مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کی منظوری دی۔

یہ اضافہ خاص طور پر مہنگائی کے تناظر میں ملازمین اور مزدور طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومتی سینیٹر عرفان صدیقی بجٹ سے ناخوش، حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

اپوزیشن کا مؤقف

اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ بجٹ محض اعداد و شمار کا مجموعہ ہے، اس میں غریب عوام کے لیے کوئی حقیقی ریلیف موجود نہیں۔ انہوں نے بجٹ دستاویزات کو دکھاوا اور حکومتی کارکردگی کو ناکام قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی