متعدد ایوارڈز جیتنے والی ڈی آئی خان کی آرٹسٹ حنا پروین نے معذوری کو کیسے ہرایا؟

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان کی بی ایس کی طالبہ حنا یاسمین جو ہاتھوں کی معذوری کے باوجود شاہکار تخلیق کرتی ہیں متعدد آرٹ اور پینٹنگز کے علاقائی اور ملکی سطح پر مقابلوں میں ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دونوں ہاتھوں سے محروم ارشد علی ہزاروں معذور افراد کا مسیحا کیسے بنا؟

حنا یاسمین کہتی ہیں کہ ابتدا میں اپنے ہاتھوں اور پاؤں کی معذوری اور زبان میں لکنت سے انہیں شدید مایوسی ہوا کرتی تھی اور ان کی طبیعت میں چڑچڑا پن رہتا تھا لیکن رفتہ رفتہ آرٹ اور پینٹنگز کی جانب میلان نے ان کے مزاج پر مثبت اور خوشگوار اثرات ڈالے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا اور انہوں نے مقامی سطح پر ہونے والے متعدد آرٹ مقابلوں میں حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں جب پہلا ایوارڈ ملا تو اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

مزید پڑھیے: سینکڑوں ذہنی معذور بچوں کے لیے ’چمبیلی‘ نام کا ادارہ کیسے کام کرتا ہے؟

والد کا سایا نہ ہونے کے باوجود حنا یاسمین نہ صرف اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ پینٹنگز بنا کر فروخت کرنے سے ان کی اچھی خاصی پاکٹ منی بھی بن جاتی ہے۔

حنا کا کہنا ہے کہ کوئی بھی معذوری اس وقت تک معذوری رہتی ہے جب تک کہ وہ آپ کے دماغ میں ہے اگر آپ اس معذوری کی بجائے اپنے اندر چھپی خداداد صلاحیتوں پر فوکس کر کے کام کریں تو وہ معذوری معذوری نہیں لگتی۔

مزید پڑھیں: پولیس کانسٹیبل عائشہ جنہوں نے محنت سے معذوری کو شکست دےدی

ان کا خواب ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی جیسی لڑکیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھا کر معاشرے میں قابل عزت مقام دلانے میں اپنا کردار ادا کریں اور یہی ان کی زندگی کا اولین مقصد ہے۔ مزید تفصیل جانیے نصرت گنڈاپور کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

امریکی یہودیوں کی اکثریت غزہ جنگ کی خلاف ہوگئی، اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025‘ کا انعقاد

ویڈیو

اب پانی کی قلت مسئلہ نہیں رہا، وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت میں انقلاب

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب