ترک سیاست میگزین کے سرورق کی ہدایات کے تابع نہیں ہوسکتی، ترک صدر اردگان

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکیہ اپنی قومی سیاست کو میگزین کے سرورق کی ہدایات کے مطابق چلنے کی اجازت نہیں دے گا۔

رجب طیب اردگان نے جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنی داخلی سیاست سمیت قومی قوت ارادی کو ان میگزین کے سرورق سے متاثر نہیں ہونے دیں گے، جو عالمی طاقتوں کی فعالیت اور اثر پذیری کے آلہ کار ہیں۔

صدر اردگان کے یہ نسبتاً طنزیہ ریمارکس برطانوی میگزین ’دی اکانومسٹ‘ کے ایک سرورق کے ساتھ ترک صدر کو نشانہ بنانے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ میگزین کےسرورق پر مختلف نعرے درج تھے کہ جمہوریت کو بچاؤ، اردوگان کو جانا چاہیے، اور ووٹ!

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو منعقد ہورہے ہیں۔

صدارتی بیلٹ پر ترک ووٹرز دوبارہ انتخاب کے خواہاں موجودہ ترک صدر اردگان،  اور حزب اختلاف کے سرکردہ امیدواروں کمال کلیک دار اوغلو، محرم انس اور سنعان اوگن میں سے کسی ایک کو آئندہ مدت کے لیے صدر منتخب کریں گے۔

دریں اثنا 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد امیدوار 600 ارکان پر مشتمل ترک پارلیمنٹ میں نشستوں کے حصول کے لیے میدان میں ہیں۔

ایک ریاست کے طور پر ترکیہ کی تاریخ شاندار فتوحات سے بھری ہوئی ہے، صدر رجب طیب اردگان (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

خود اعتمادی’ کی پالیسی

ترکی کی خارجہ پالیسی کے بارے میں صدر اردگان نے کہا کہ ترک سفارت کاروں کی کوششوں سے ملک نے ’خود اعتمادی، کاروباری اور انسان دوست‘ پالیسی کو نافذ کیا ہے۔

ٹرک صدر کے مطابق اپنے غیر ملکی نمائندوں کی تعداد 163 سے بڑھا کر 260 کرتے ہوئے ترکیہ دنیا کے سب سے بڑے سفارتی نیٹ ورک والے پانچ ممالک میں سے ایک بن چکا ہے۔

صدر اردگان کا کہنا تھا کہ بوقتِ ضرورت ترکیہ اپنے تمام وسائل کے ساتھ بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، جیسا کہ لیبیا، شام اور نگورنو کاراباخ میں رہا، جہاں 30 سالہ آرمینیائی تسلط کا خاتمہ ممکن ہوا۔

اردگان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کے ذریعے علاقائی بحرانوں کے حل میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

’ایک ریاست کے طور پر جس کی تاریخ شاندار فتوحات سے بھری ہوئی ہے، ہم اس مقام پر پہنچ رہے ہیں جس کے ہم بین الاقوامی نظام میں مستحق ہیں۔‘

صدر رجب طیب اردگان نے امید ظاہر کی کہ ترکی کی صدی کے ساتھ، ہم ان تمام سفارتی کامیابیوں کو سرفہرست رکھیں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب