افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی قیادت میں وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی قیادت میں ایک اہم افغان  وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔

افغان وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی قیادت میں ایک جامع سیاسی اور تجارتی وفد آج بروز جمعہ5 مئی کو اسلام آباد کے لیے پہنچے گا۔

افغانستان کی طالبان حکومت پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیاسی و تجارتی تعلقات، علاقائی استحکام اور افغانستان اور پاکستان کے درمیان راہداری پر جامع مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

اس کے علاوہ افغان وزیر خارجہ افغانستان، چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے چھٹے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس دورے کے دوران افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp