توشہ خانہ کیس: 10مئی کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر 10 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عدالت کے دائرہ اختیار اور الیکشن کمیشن کی درخواست کے ناقابل سماعت ہونے سے متعلق عمران خان کی دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔

فاضل عدالت کے فیصلے کے مطابق 10 مئی کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے عمران خان کو 10 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

قبل ازیں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے فریقین کے دلائل  مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp