غیرمجاز طور پر ‘پاکستان’ کا نام استعمال کرنے پر باڈی بلڈنگ کی تربیت دینے والی تنظیم کو نوٹس جاری

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے طارق پرویز نامی شخص کو قانونی نوٹس جاری کیا ہے، جس میں اُس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ باڈی بلڈنگ کے اپنے ادارے کے نام سے ‘پاکستان’ کا لفظ ہٹائیں۔

 پی ایس بی کے ترجمان کے مطابق ایک غیرمجاز ادارہ، جس کا نام ‘پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن’ ہے، بغیر کسی سرکاری منظوری کے پاکستان کا نام اپنی سرگرمیوں، تشہیری مواد، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع میں استعمال کر رہا ہے، حالانکہ یہ ادارہ پی ایس بی سے منسلک یا تسلیم شدہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: باڈی بلڈنگ ورلڈ کپ، پاکستان نے سلور میڈل حاصل کرلیا

پی ایس بی کا کہنا ہے کہ یہ فعل پاکستان کے آئین اور قومی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور یہ کھیلوں کے کھلاڑیوں، اسپانسرز، اداروں اور عوام میں ابہام کا باعث بنتا ہے۔ اس سے پاکستان کے قومی کھیلوں کے حکومتی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے، اور اس سے ملک کے کھیلوں کے شعبے میں بد نظمی اور قانونی پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ملک میں قومی کھیلوں کے وفاقی اداروں کا اندراج اور انہیں تسلیم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔ کوئی بھی تنظیم پاکستان کی نمائندگی کا دعویٰ اُس وقت تک نہیں کر سکتی جب تک کہ اسے پی ایس بی سے منظوری یا سرکاری ریگنیشن حاصل نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیے: تن ساز رمیز ابراہیم ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرنے کے لیے پرعزم

پی ایس بی نے اپنے نوٹس میں ‘پاکستان باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن’ کو فوری طور پر ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے نام سے ‘پاکستان’ کا استعمال بند کرے اور تمام تشہیری مواد، سائن بورڈز، ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ نام ہٹا دے، جن سے اس کا پی ایس بی یا حکومت پاکستان سے تعلق ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، تنظیم کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا دعویٰ نہ کرے۔

اس نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تنظیم کو 7 دن کے اندر تحریری جواب اور تصدیق جمع کروانی ہوگی کہ اُس نے ہدایت پر عملدرآمد کیا ہے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پی ایس بی قانونی اور انتظامی کارروائی کرنے پر مجبور ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ