تن ساز رمیز ابراہیم ایک اور عالمی اعزاز حاصل کرنے کے لیے پرعزم

ہفتہ 12 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم خان ایک اور ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں، اس سے قبل وہ 3 عالمی اعزاز حاصل کرچکے ہیں، رمیز ابراہیم خان 18 سے 20 اکتوبر تک امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے مسٹر یونیورس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تن سازی میں مسٹر پاکستان، مسٹر ایشیا بن گئے

کراچی پریس کلب میں رمیز ابراہیم خان نے چائیلز پراپرٹیز کے سی ای او فواد سید ، سی او عامر قریشی، مینیجنگ ڈائریکٹر عدنان جیلانی اور شاہد ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر یونیورس مقابلے کے لیے انہوں نے بھر پور تیاری کی ہے، وہ ان 3 مختلف کیٹیگریز باڈی بلڈنگ ، مینز فزیک اور کلاسک فزیک میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

رمیز ابراہیم کے مطابق چائیلز پراپرٹیز انہیں اسپانسر کررہا ہے، اس کے تعاون کی بدولت ہی آج وہ پھر سے تن سازی کے میدان میں اترے ہیں۔

3 عالمی اعزاز حاصل کرنے کے بعد بھی حکومت کی طرف سے توجہ نہیں ملی‘

 انہوں نے کہا کہ 2022 میں تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں انہوں نے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، باڈی بلڈنگ، مینز فزیک میں گولڈ اور پرو کارڈ بھی جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن اس کے 3 عالمی اعزاز حاصل کرنے کے بعد بھی حکومت کی طرف سے انہیں توجہ ملی اور نہ ہی پذیرائی، اس دوران دلبرادشتہ ہوکر باڈی بلڈنگ چھوڑ دی تھی لیکن چائیلز پروپرٹیز کے سید فواد کی وجہ سے پھر سے تن سازی شروع کی ہے۔

 رمیز ابراہیم نے کہا کہ وہ 7 مرتبہ عالمی مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں، ہر کھلاڑی کی طرح ان کی بھی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے لیے ٹائٹل حاصل کریں، ماضی میں پاکستان کے لیے اپنے 3 باڈی بلڈنگ جم اور گاڑی بھی فروخت کرچکے ہیں۔

’وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں اسکروٹنی کروائیں‘

رمیز ابراہیم خان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں بیٹھے عہدیداران کی اسکروٹنی کروائیں تاکہ ان اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑوں کا چہرہ بے نقاب ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین: باڈی بلڈر کا دانتوں سے 6کاریں ایک ساتھ کھینچنے کا عالمی ریکارڈ

انہوں نے کہا کہ باڈی بلڈنگ میں متوازی ایسوسی ایشنز بھی اس کھیل کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں اور ان کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے باڈی بلڈرز رل رہے ہیں۔

 چائیلز پراپرٹیز کے سی ای او سید فواد نے کہا کہ رمیز ابراہیم خان کراچی کا بیٹا ہے اسے ہمارا پورا تعاون حاصل رہے گا، اگر یہ جیت کر وطن لوٹا تو اس کا پرتپاک استقبال کیا جائیگا، باڈی بلڈرز سمیت ہر کھیل کے کھلاڑیوں کو ہم سپورٹ کریں گے۔

’وہ سینے پر سونے کا تمغہ سجا کر ہی وطن واپس لوٹے گا‘

 پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے فنانس سیکریٹری شاہد ہاشمی نے کہا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ کراچی کا بیٹا مسٹر یونیورس کے مقابلے میں شرکت کرنے امریکا جارہا ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ سینے پر سونے کا تمغہ سجا کر ہی وطن واپس لوٹے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ