نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو سول اعزازات سے نواز دیا گیا

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے زیراہتمام چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی سے وابستہ 47 ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی قومی خدمات کے اعتراف میں سول اعزازات سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ اعزازات صدرِ مملکت کی جانب سے ان سائنسدانوں اور انجینیئرز کو دیے گئے جنہوں نے قومی دفاع، اسٹریٹجک ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجیکل خود کفالت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعزازات تقسیم کیے

اعزازات کی تقسیم کی یہ تقریب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور ڈپٹی چیئرمین ڈیولپمنٹ کنٹرول کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (نشانِ امتیاز ملٹری) کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تقریب کے دوران10 افسران کو ستارہ امتیاز، 21 افسران کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 16 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ اعزازات اُن خدمات کا اعتراف ہیں جو ان افسران نے قومی دفاع، ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کے فروغ کے لیے انجام دیں۔

سائنسدان پاکستان کی دفاعی صلاحیت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جنرل ساحر شمشاد

اپنے خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام سائنسدانوں اور انجینیئرز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ان کی خدمات کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام اور قومی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں خودانحصاری وقت کی ضرورت ہے، اور قومی ترقی کے لیے اسی جذبے سے کام جاری رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی کور میں تقریب، فوجی آفیسرز اور جوانوں کو ملٹری اعزاز سے نوازا گیا

اعلیٰ عسکری و سویلین حکام اور اہلخانہ کی شرکت

تقریب میں اعلیٰ سطح کے عسکری و سول حکام، سائنسدانوں، انجینیئرز اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی، جس سے اس تقریب کی اہمیت اور وقار میں مزید اضافہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘