راولپنڈی کور میں تقریب، فوجی آفیسرز اور جوانوں کو ملٹری اعزاز سے نوازا گیا

جمعہ 11 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کور کی کور انویسٹی گیشن کی تقریب آج منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز مہمان خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا

تقریب میں فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (JCOs) اور 15 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

شہدا کے قریبی رشتہ داروں (NOK) نے بعد از مرگ ان کے ایوارڈ وصول کیے۔ کور کمانڈر نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب میں بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کی وجوہات کیا ہیں؟

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

ویڈیو

موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی جیسی کشیدگی نہیں، نظام مشترکہ انداز میں چل رہا ہے، عامر الیاس رانا

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش