لیبیا کشتی حادثہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں ملوث مبینہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے پانیوں میں ایک اور کشتی حادثہ، ڈوبنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

مذکورہ کارروائی ایف آئی اے کمرشل سرکل کوہاٹ نے کی اور گرفتار ملزم کی شناخت ریاض حسین کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اکاخیل پاراچنار ضلع کرم کا رہائشی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب امیگریشن کی خصوصی عدالت (سینٹرل) پشاور نے ملزم کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

ملزم کو ایف آئی آر نمبر 13/2025 کے تحت دفعات 3-6 پی ایس ایم اے 2018، 22 ای او 1979 اور 109 پی پی سی کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزم فروری 2025 میں لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شعیب حسین ساکن پاراچنار ضلع کرم کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، شعیب حسین کے لواحقین کی جانب سے ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں 36 لاکھ روپے کی رقم منتقل کی گئی تھی تاکہ اسے لیبیا پہنچایا جا سکے۔

مزید پڑھیے: مشرقی لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 4 پاکستانیوں کی لاشیں برآمد

تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس کام ان کا ایک اور ساتھی بھی ملوث ہے جس کی شناخت افتخار عرف ملنگ کے نام سے ہوئی ہے جو اس وقت مبینہ طور پر لیبیا میں انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔

ایف آئی اے کوہاٹ نے گرفتار ملزم کے 5 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں جن میں مجموعی طور پر 6 ملین روپے سے زائد رقم موجود ہے۔

مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا اہم کارندہ گرفتار

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے آفس کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک اور دیگر ملوث افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی آؤٹ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘