امریکی صدر نے کبھی کسی آرمی چیف کو اس طرح پروٹوکول نہیں دیا، فیصل واوڈا

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات تاریخ ساز ثابت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک “جیتے ہوئے سپہ سالار” کو بھرپور عزت اور پروٹوکول دیا، جو ماضی میں کسی پاکستانی آرمی چیف کو حاصل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا میں کس کس سے ملاقات کی ؟

فیصل واوڈا نے نجی ٹیلیویژن  سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نہ صرف فاتح سپہ سالار کی حیثیت سے امریکا گئے بلکہ اُن کی قیادت ہی کی بدولت آج دنیا میں پاکستان کو عزت اور وقار حاصل ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اپنے بیان میں جو الفاظ ادا کیے وہ دراصل پاکستان کی کامیابی کا اعتراف ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، جنہوں نے ہر ممکن تعاون کیا۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی پیش گوئی کر چکے تھے کہ پاکستان کے لیے بڑی خوشخبریاں آنے والی ہیں، اور فیلڈ مارشل کی دیانتداری اور جرات ہی اُن کے احترام کا باعث بنی۔

ٹرمپ کی جانب سے ملاقات کو ’اعزاز‘ قرار

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کو ’اعزاز‘ قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ فیلڈ مارشل کو خاص طور پر جنگ نہ کرنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عاصم منیر بااثر شخصیت، ایٹمی ملک پاکستان کو پسند کرتا ہوں، ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سے ملاقات سے قبل اہم بیان

صدر ٹرمپ نے کہا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور کشیدگی میں کمی ایک مثبت قدم ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔

انہوں نے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن کو ترجیح دی، جو عالمی برادری کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

روسی صدر پیوٹن کی جانب سے اسلام آباد خودکش حملے پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کو تعزیتی خطوط ارسال

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!