آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا میں کس کس سے ملاقات کی ؟

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملکی ترقی کے لیے مثبت کردار اور کوششوں کو سراہتے ہُوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ آرمی چیف نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی رکاوٹ، خصوصی اسکریننگ، اور اِس طرح کے دیگر گمراہ کن افواہوں کو رد کردیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام استقبالیہ میں بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیرون ملک پاکستانیوں کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان کے سفیر اور اثاثہ ہیں۔

آرمی چیف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ امریکا پاکستان کے لیے سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے جو ہماری کل برآمدات کا 21.5 فیصد ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور افواج کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا- آرمی چیف نے بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے لیے اپنی بہترین خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے اس دوران اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان اہم ملاقاتوں میں انٹونی جے بلنکن (سیکرٹری آف سٹیٹ)، جنرل لائیڈ جے آسٹن (ریٹائرڈ) سیکرٹری دفاع کے ساتھ ساتھ وکٹوریہ نولینڈ (نائب وزیر خارجہ)، جوناتھن فائنر (نائب قومی سلامتی مشیر) اور جنرل چارلس کیو براؤن، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف شامل ہیں۔

ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی، عالمی اور علاقائی سلامتی کے باہمی امور کے ساتھ ساتھ جاری بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطراف نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کی ممکنہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دفاعی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے شعبوں کو بنیادی اہمیت دی گئی۔ دونوں سائیڈز نے باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جنوبی ایشیا میں علاقائی سلامتی کو متاثر کرنے والے پہلوؤں پر ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے خاص طور پر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں