جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی زمان پارک میں عمران خان سے پوچھ گچھ

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ہنگامہ آرائی اور کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر الزامات میں درج 10 مقدمات کی تحقیقات کے حوالے سے پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے زمان پارک جاکر عمران خان سے پوچھ گچھ کی۔

ایس ایس پی عمران کشور نے 5 رکنی  ٹیم کی سربراہی میں آنے والی ٹیم کو پی ٹی آئی کی جانب سے رہائشگاہ کی رسائی دے دی گئی جس کے بعد اس نے ایک گھنٹہ 50 منٹ تک تفتیش اور شواہد اکٹھے کیے۔

عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم  نے چیئرمین تحریک انصاف سے 50 سے زائد سوالات کیے جن کے جوابات دے دیے گئے۔

شبلی فراز نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 8 مارچ سے 18 مارچ تک کے دورانیے کے سوالات کے تسلی بخش جواب دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گھر پر حملے کا بھی ٹیم کے سامنے تذکرہ کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لیے وہ تکلیف کے باوجود عدالت میں پیش ہوئے۔

شبلی فراز نے کہا کہ 25  مئی کے واقعات دیکھے جائیں تو اب تک جو تشدد ہمارے کارکنوں پر ہوا ہے پاکستان کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے اس وقت ڈرانے دھمکانے کے پالیسی اپنائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے اور تحریک انصاف چاروں صوبوں کی جماعت ہے جس کے جلسے جلوسوں میں ایک گملا بھی نہں ٹوٹا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب الیکشن شیڈول جاری ہوجاتا ہے تو پی ٹی آئی کی ریلیاں روک دی جاتی ہیں۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی آمد پر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کا تبصرہ

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ’ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس نے ہم سے رابطہ کیا اور ہم نے ان کو عزت اور احترام کے ساتھ زمان پارک کی رسائی دی‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گو پولیس نے عمران خان کے گھر پر دھاوا بولا اور تشدد کیا لیکن پھر بھی ٹیم کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آیا گیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ’جن مقدمات میں پولیس تفتیش کے لیے آئی ان میں 3 میں وہ ہماری ملزم ہے۔‘

اس موقع پر تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عدالت ہو یا جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم عمران خان خود پیش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آئین کی جنگ لڑ رہی ہے اور کل ’آئین بچاؤ‘ ریلیاں نکالے گی۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ  عمران کشور نے تفشیش کے بعد میڈیا کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

شادی کے وقت یا علحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس ہوں گے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر