خیبر پختونخوا: ناران میں گلیشیئر گرنے سے 3 سیاح جاں بحق

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے ناران گلیشیئر گرنے کے نتیجے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 3 سیاح جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئرز کے تحفظ کا سال قرار

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق ناران کے علاقے کے سیاحتی مقام سوہنی آبشار کے قریب جمعے کی صبح گلیشیئر گرنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ناران اسٹیشن سے میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی جہاں تین افراد نیچے دب کر جان کی بازی ہارچکے تھے۔

مرحومین کی شناخت طاہر (35 سال)، ابو بکر (13 سال) اور طیب (22 سال) کے طور پر ہوئی ہے جو کہ سیاحت کی غرض سے لاہور سے ناران آئے تھے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے عوام بالخصوص سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر محفوظ، برفانی یا غیر مستحکم علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیے: صدیوں پرانی سیمابی آلودگی آرکٹک کی جنگلی حیات کے لیے خطرہ بن گئی

ترجمان کا کہنا ہے ایسے علاقوں میں سیاحت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں موجود دیگر سیاحوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ گلیشیئر کی نگرانی اور ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر مقامی انتظامیہ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا اوباما خاندان کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ پر معافی سے انکار

ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!