ایران-اسرائیل کشیدگی: دونوں ممالک کا کتنا جانی نقصان ہوا ہے؟

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح کشیدگی 9ویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور تاحال اس تنازع کے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔

13 جون کو شروع ہونے والی اس لڑائی میں اسرائیل نے جیٹ طیاروں کے ذریعے ایران کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ ایرانی نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایران اسرائیل تنازع عالمی تباہی کے دہانے پر ہے، سیکریٹری اقوام متحدہ

اسرائیلی حملوں میں ایران کے فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور بڑی تعداد میں سویلینز کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل میں بھی شہریوں کی اموات ہوئی ہیں تاہم کسی اہم عسکری شخصیت کو نشانہ نہیں بنایا جاسکا ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمانپور کے مطابق 13 جون سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد افراد کی شہادت ہوچکی ہے۔ ان میں 54 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 56 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اموات اور زخمیوں میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل پر ایران کے حملوں میں اب تک 24 افراد ہلاک اور 1500 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان جانی نقصان کی تعداد میں اس تفریق کی بنیادی وجہ اسرائیل میں شہریوں کی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت، جدید دفاعی نظام اورہر علاقے میں محفوظ پناہ گاہوں کا ہونا بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میزائل حملوں کے دوران اسرائیل کے فلسطینی شہریوں پر پناہ گاہوں کے دروازے بند

ایران سے بھیجے گئے میزائلوں کو اسرائیل پہنچنے میں کم از کم 12 منٹ لگتے ہیں جن کی اسرائیل کا دفاعی نظام راستے میں ہی نشاندہی کرتا ہے۔

خطرے کی نشاندہی کے بعد عموماً پورے ملک میں سائرن بجا کر شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے جس کے بعد لاکھوں شہری فوراً محفوظ پناہ گاہوں کا رخ کرتے ہیں۔ یہ پناہ گاہیں گھروں کے ساتھ بھی موجود ہیں اور اجتماعی استعمال کے لیے حکومت کی طرف سے بھی بنائی گئی ہیں۔

شہری اس وقت تک محفوظ پناہ گاہوں سے نہیں نکلتے جب تک دوسرے سائرن کے ذریعے انہیں خطرے کے ٹلنے کے بارے میں اطلاع نہیں دی جاتی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں لوگوں کے ایک جگہ جمع نہ ہونے سے متعلق بھی ایس او پیز ترتیب دی ہیں جن پر شہری عمل در آمد کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ حالیہ تنازع میں اسرائیل اور ایران میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں بڑا فرق موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی