وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال کے حج کے لیے فوری طور پر منصوبہ بندی اور انتظامی تیاریوں کا آغاز کیا جائے۔
وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آئندہ حج کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حج پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واضح روڈ میپ تیار کیا جائے، جو مملکتِ سعودی عرب کی جاری کردہ پالیسی سے مکمل ہم آہنگ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگلے سال حجاج کرام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے اجلاس
آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کرنے کی ہدایت pic.twitter.com/4CA6fedFmX
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 21, 2025
مزید پڑھیں: حج 2025کیسا رہا؟ عازمین کے تجربات جاننے کے لیے ای سروے شروع
وزیراعظم شہباز شریف نے نجی حج اسکیم کو باقاعدہ شکل دینے کے احکامات بھی جاری کیے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سال کے حج کی متوقع تاریخ کا تعین کرتے ہوئے جلد از جلد عملی منصوبہ پیش کیا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء سردار محمد یوسف، سینیٹر مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔