’اب 2 ہی راستے ہیں امن یا شدید تباہی‘، ٹرمپ نے ایران پر حملوں کے بعد قوم سے خطاب میں کیا کچھ کہا؟

اتوار 22 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں 3 کلیدی جوہری تنصیبات پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوردو، نطنز اور اصفہان کی ایٹمی تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔

صدر نے قوم سے خطاب میں ان حملوں کو شاندار عسکری کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا اور اس دہشتگرد ریاست کی جانب سے لاحق ایٹمی خطرے کا خاتمہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کی شب، دنیا کو بتاتے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ان حملوں کے ذریعے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل اور فیصلہ کن طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کا بدمعاش اب امن کا راستہ اختیار کرے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو اگلے حملے اس سے کہیں بڑے ہوں گے، اور کہیں زیادہ آسان۔

مزید پڑھیں: ایران کی 3 جوہری سائٹس امریکی فضائی حملوں میں تباہ، یہ سب سے مشکل اہداف تھے، ٹرمپ

صدر نے کہا کہ ایران گزشتہ 40 برس سے ’امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد‘ جیسے نعرے لگا رہا ہے اور امریکیوں کو سڑک کنارے بموں سے نشانہ بناتا آیا ہے۔ ہم نے ہزار سے زائد امریکی کھوئے۔ ان کے جنرل قاسم سلیمانی نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی جان لی۔ میں نے بہت پہلے فیصلہ کرلیا تھا کہ یہ سلسلہ مزید نہیں چلے گا۔

صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا، اور اسرائیل پر منڈلاتے خطرے کو مٹانے کی جانب بڑی پیشرفت کی۔ انہوں نے امریکی فضائیہ اور فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جن عظیم محب وطن افراد نے آج رات یہ شاندار کارروائی انجام دی، میں ان سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دنیا نے دہائیوں میں ایسا آپریشن نہیں دیکھا۔

صدر نے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین ’ریزن‘ کین اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ کل صبح پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایرانی ایٹمی تنصیباب کی تباہی پر نیتن یاہو کا ٹرمپ کو خراج تحسین

صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جلد امن کا راستہ نہ چنا، تو دیگر اہداف کو بھی اسی مہارت، تیزی اور طاقت سے نشانہ بنایا جائے گا۔ یاد رکھیں، ہمارے پاس بہت سے اہداف باقی ہیں، اور ان میں سے بیشتر کو منٹوں میں تباہ کیا جاسکتا ہے۔ دنیا کی کوئی اور فوج آج رات جو کچھ ہم نے کیا، اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

خطاب کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم خدا سے محبت کرتے ہیں، اپنی عظیم فوج سے محبت کرتے ہیں۔ خدا مشرق وسطیٰ کی حفاظت کرے، خدا اسرائیل کو سلامت رکھے اور خدا امریکا پر اپنا فضل نازل فرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان