بلا اجازت سعودی عرب کا دورہ: لیونل میسی نے پیرس سینٹ جرمین سے معافی مانگ لی

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیونل میسی نے بلا اجازت سعودی عرب کا دورہ کرنے اور ٹریننگ نہ کرنے پر اپنے فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین اور ساتھیوں معافی مانگ لی ہے۔

اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے اپنی انسٹام گرام اسٹوری میں کہا ہے کہ ’میں یہ ویڈیو بنانا چاہتا تھا جو کچھ ہو رہا ہے اس پر میں سب سے پہلے میں اپنے ساتھیوں اور کلب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔‘

لیونل میسی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’میں نے خلوص دل سے سوچا کہ لورینٹ کے خلاف میچ کے بعد ہمارے پاس ایک آرام کا دن ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ’میں نے اس سفر کا پہلے سے منصوبہ بنایا تھا، میں اپنے کیے پرمعافی مانگنا چاہتا ہوں اور میں انتظار کر رہا ہوں کہ کلب کیا فیصلہ کرتا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lionel_messi (@_lionel._.messi___)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لیونل میسی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ لیونل میسی کے فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کے عہدیداران کے مطابق لیونل میسی نے اپنے دورہ سعودی عرب کی کلب سے اجازت نہیں لی تھی۔

گذشتہ اتوار کو کو پارک ڈی پرنسز میں لورینٹ سے 3-1 سے شکست کے بعد پروموشنل ایونٹس میں شرکت کے لیے فرانس چھوڑنے اور بلا اجازت سعودی عرب جانے پر لیونل میسی کو فرانسیسی فٹ بال کلب نے دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : میسی کو سعودی عرب جانا مہنگا پڑ گیا، فرنچ کلب نے 2ہفتے کے لیے معطل کر دیا

دوسری جانب سعودی وزیر برائے سیاحت احمد الخطیب نے لیونل میسی کی سعودی عرب میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ آرام کرنے کی تصاویر کے ساتھ ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے میسی اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے تاکہ وہ سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں۔‘

سعودی عرب کے وزیر برائے سیاحت احمد الخطیب نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ پر لکھا کہ ’ہم دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو سعودی عرب کے منفرد سفر اور اس کی مہمان نوازی کا تجربہ کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

خود میسی نے اس سے قبل اپنے انسٹاگرام پر سعودی سیاحت کے لیے ایک پروموشن پیغام پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کس نے سوچا تھا کہ سعودی عرب میں اتنا سبزہ ہے؟ میں اس غیر متوقع عجائبات کو دریافت کرنا پسند کرتا ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Leo Messi (@leomessi)

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی دارالحکومت کے پریمیئر فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ لیونل میسی کا معاہدہ 30 جون کو ختم ہو رہا ہے اور اطلاعات گردش میں ہیں کہ 35 سالہ میسی مستقبل میں پیرس کے اس کلب سے اپنی وابستگی برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کا بارسلونا کلب میں واپسی کا امکان

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے