ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ، خام تیل کی قیمت میں حیران کن کمی

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملوں کے بعد خام تیل کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زائد اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریبا پانچ فیصد کمی ، 72 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔

 برینٹ آئل 5.70  فیصد گرگیا ,لندن برینٹ آئل 4.28 ڈالر سستا ہوکر 71.20  ڈالر فی بیرل تک گرگیا، امریکی خام تیل 6.12 فیصد سستا ہوگیا ,امریکی خام تیل 4.52 ڈالر سستا ہوکر 69 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل تک گرگیا ہے۔

عام طور پر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ مارکیٹوں میں فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، لیکن اس بار برعکس ردعمل نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو امریکی مہلت کے بعد تیل کی عالمی منڈی بے یقینی کا شکار

مارکیٹ مبصرین کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی سرمایہ کاروں کی طرف سے نفع سمیٹنے یا مستقبل میں کسی متوقع استحکام کے پیش نظر ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ