پی ٹی آئی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالے گی

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور میں ریلیاں نکالے گی۔ لاہور سے ریلی کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

پی ٹی آئی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور میں ریلی زمان پارک سے شروع ہو کر لکشمی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی زمان پارک سے گاڑھی شاہو، ریلوے سیٹشن، نشتر روڈ اور میکلوڈ روڈ سے ہوتی ہوئی لکشمی چوک پہنچے گی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی کا وقت 3 بجے دیا گیا ہے۔

عمران خان سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بلٹ پروف گاڑی سے ہی ریلی کی قیادت کریں گے، عمران خان 2 جگہوں پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے، پہلا خطاب زمان پارک اور دوسرا لکشمی چوک میں کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی دوپہر 2 سے شام 7 بجے تک کی اجازات دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا