ایران، اسرائیل کشیدگی: قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے جنگ بندی تک کیا کچھ ہوا؟

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک نئی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان تلخ بیانات، حملے اور جوابی کارروائیوں نے صورت حال کو مزید خطرناک بنا دیا۔ قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے لے کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اچانک جنگ بندی کے اعلان تک، 48 گھنٹوں میں رونما ہونے والے ان واقعات نے عالمی سیاست اور سیکیورٹی کو لرزا کر رکھ دیا۔ ذیل میں ان اہم واقعات کی ایک جامع ٹائم لائن پیش کی جا رہی ہے:

13 جون 2025
اسرائیل نے ایران میں ’رائزنگ لائن‘ آپریشن کے تحت جوہری تنصیبات اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا۔ کشیدگی کا باضابطہ آغاز ہوا۔

22 جون 2025
امریکی B‑2 بمبار طیاروں نے ایران کے جوہری مراکز فرود ، نظنز اور اصفہان پر 30 ہزار پاؤنڈ وزنی بم برسائے۔

23 جون 2025 (درمیانی شب)
ایران نے قطر میں واقع امریکی فضائی اڈے ’العدید‘ پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، تاہم قطری دفاعی نظام نے تمام میزائل فضا میں ناکام بنا دیے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہوگئے، صدر ٹرمپ کا اعلان

23 جون 2025 (رات گئے)
ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے، جوابی کارروائی میں اسرائیل نے تہران، فرود اور ایون جیل کو نشانہ بنایا، درجنوں ہلاکتیں ہوئیں۔

23 جون 2025 (رات 11 بجے، واشنگٹن وقت)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر اعلان کیا کہ ایران اور اسرائیل مکمل جنگ بندی پر راضی ہو گئے ہیں، جس پر مرحلہ وار عملدرآمد ہوگا۔

24 جون 2025 (تہران وقت 4 بجے صبح)
ایران نے اعلان کیا کہ اگر اسرائیل صبح 4 بجے سے پہلے حملے بند کر دے تو وہ بھی کارروائی روک دے گا۔ تاہم اسرائیل کے کچھ علاقوں میں ایرانی میزائل گرے، 3 افراد ہلاک ہوئے۔

24 جون 2025 (دن)
عالمی منڈی نے مثبت ردعمل دیا، خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ امریک صدر کا قطر کے امیر سے ٹیلیفونک رابطہ، قطر کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا، تاہم اسرائیلی حکومت نے تاحال رسمی تصدیق نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی